اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام سات ستمبر کو چناب نگر میں 31ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس ہوگی ۔ 7ستمبر 1974ء کو قومی اسمبلی نے تاریخ ساز فیصلہ سناتے ہوئے قادیانیوں کو کافر قرار دیا تھا۔ 31ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک سے بھی دینی ومذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔ اتوارکواپنے بیان میںمرکزی علماء کونسل کے سیکرٹری اطلاعات اور انٹر نیشنل
ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے رہنما حافظ محمد طیب قاسمی نے کہا ہے کہ جب تک قادیانیوں کو آئین پاکستان پابند نہیں بنایا جائے گا ملکی سلامتی کو خطرات لاحق رہیں گے۔ قادیانی پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے کیلئے ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ 7ستمبر 1974ء کو قومی اسمبلی نے تاریخ ساز فیصلہ سناتے ہوئے قادیانیوں کو کافر قرار دیا تھا مگر آج تک قادیانیوں نے آئین پاکستان اور پارلیمنٹ کے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام سات ستمبر کو چناب نگر میں 31ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس ہوگی ۔جس میں پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک سے بھی دینی ومذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں علماء ،طلباء سے ملاقات کرتے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قادیانیوں کو اسلام کا ٹائٹل استعمال کرنے سے روکا جائے۔اعلیٰ سرکاری عہدوں پر تعینات سکہ بند قادیانی ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خطرہ ہیںلہٰذا تمام سرکاری و نیم سرکاری محکموں کے اعلیٰ عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فی الفور ہٹایا جائے۔ دوسرے غیر مسلموں کے اوقافوں کی طرح قادیانی اوقاف کو بھی حکومتی تحویل میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی دستوری اور قانونی رٹ بحال کرنے کے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور قادیانیوں کی چناب نگر میں قائم متوازی عدالتیں ختم کرکے ملک کے قانونی نظام کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔قادیانی چینلز کی نشریات کا نوٹس لیا جائے اور ملک کے آئین اور قانون کے تقاضوں کے منافی نشریات پر پابندی عائد کی جائے۔
چناب نگر میں سات ستمبر کو 31ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس ہوگی،طیب قاسمی
Sep 03, 2018