پشاور تا کراچی ریلوے لائن کو اپ گرید اور پٹڑی کو دورویہ کرنے کی منصوبہ بندی شروع

اسلام آباد(خبر نگار)وزارت ریلوے نے پشاور تا کراچی مین ریلوے لائن ون (ml -1)کی اپ گریڈیشن اور اسے دورویہ پٹڑی کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔اس منصوبے پر 8ارب20کروڑ امریکی ڈالر لاگت آے ٔ گی۔ مین ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن اور اسے دورویہ کرنے کا منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ہو گا۔وزارت ریلوے کے ذرائع کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل سے لائن کیپیسٹی میں اضافہ ہوجاے ٔ۔موجودہ 34گاڑیوں کی یہ تعداد بڑھ کر یومیہ 171گاڑیوں تک پہنچ جاے ٔ گی۔مال لوڈنگ موجودہ 1650ملین ٹن ہے سے بڑھ 3,400ملین ٹن ہوجاے ٔ گی۔فریٹ حجم 6سے بڑھ کر 35ملین ٹن ہوجاے ٔگا۔ مسافرگاڑیوں کی تعداد بھی دوگنا ہو جاے ٔ گی۔نتیجے میں مسافت کا دورانیہ بھی نمایاں طورپر کم ہو جاے ٔگا۔اس منصوبے پر چین اور پاکستان کے درمیان ایک باقاعدہ معاہدہ بھی طے پاچکاہے۔منصوبے کو دومراحل میں مکمل کیاجاے ٔ گا یعنی فیز ون اور فیز ٹو۔منصوبے کو بیجنگ میں ہونے والی پاک چین مشترکہ کمیشن میں اسے انتہائی اہمیت کی حامل ’’سٹریٹجک لائن ‘‘قرار دیاگیاہے۔اس کے فریم ورک معاہدے پر سابقہ لیگی حکومت میں 15مئی 2017میں بیجنگ میں دستخط کئے جاچکے ہیںجسپرچائنا کی NDRCاورMPDRُٓپاکستان نے دستخط کئے ہیں۔ابتدائی ڈائزائنگ کیلئے کمرشل کنٹریکٹ پر 15مئی 2017کو دستخط کرنے کے بعد اب ٹینڈر کئے جانے ہیں۔ اس منصوبے کی مشترکہ فزیبلٹی سٹڈیجنوری 2016میں مکمل کی جاچکی ہے ،فیزون سی ڈی ڈبلیو پی میں جون 2016میں جمع کرایاجاچکاہے جبکہ فیز ٹو بھی جمع کرانے کے لئے تقریباً تیار کرلیاگیاہے۔

ای پیپر دی نیشن