گلاسگو (نوائے وقت رپورٹ) سکاٹ لینڈ لیتھ ایڈنبرا کے گرونانک گورودوارہ پر نسل پرستوں نے پٹرول بم سے حملہ کیا۔ حملے سے گردوارے کا بیرونی دروازہ اندرونی فرش اور نچلی منزل متاثر ہوئی۔ مسلم کونسل آف سکاٹ لینڈ کے وفد نے سکھ رہنمائوں سے ملاقات اور اظہار یکجہتی کیا ہے۔ مسلم کونسل آف سکاٹ لینڈ کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر ادریس نے کی۔