وزیرخارجہ کاافغانستان میں امن واستحکام کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ

Sep 03, 2018 | 12:47

ویب ڈیسک

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 وہ افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے آج  انہیں ٹیلیفون کیا۔

 فریقین نے امن و یکجہتی کے لئے افغانستان پاکستان لائحہ عمل کے تحت تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 انہوں نے جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے سے متعلق سکیورٹی خدشات کو دور کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزیدخبریں