چیف جسٹس جوبھی کام کر رہے ہیں صحیح کر رہے ہیں ، ہرکام کو ہم سراہتے ہیں:ڈاکٹر عاصم

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ چیف جسٹس جوبھی کام کر رہے ہیں صحیح کر رہے ہیں ،ہم چیف جسٹس صاحب کے ہرکام کو سراہتے ہیں،شرجیل میمن سرکارکے نوٹیفکیشن پرہسپتال آئے تھے اور سرکارہی شرجیل میمن کوہسپتال لائی تھی اوروہ ہی واپس لے گئی۔ پیر کو احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران شاہ کوسپریم کورٹ نے جرمانہ کیا ہے،کیا کہیں گے؟جس پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کون عمران شاہ۔ صحافی نے مزید سوال کیا کہ شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملنے پرکیا کہیں گے؟سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم بولے وہ سب جیل تھی۔جس پر صحافی نے کہا کہ تنقید کی جارہی ہے کہ آپ کے ہسپتال میں شرجیل میمن کوسہولت فراہم کی گئی۔ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ کون سہولت فراہم کررہا ہے؟ایسی غلط سہولت ہم فراہم نہیں کرتے۔شرجیل میمن سرکارکے نوٹیفکیشن پرہسپتال آئے تھے اور سرکارہی شرجیل میمن کوہسپتال لائی تھی اوروہ ہی واپس لے گئی۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس جوبھی کام کر رہے ہیں صحیح کر رہے ہیں .ہم چیف جسٹس صاحب کے ہرکام کو سراہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...