مس انگلینڈ مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں 20 سالہ سارہ افتخار حجاب پہننے والی پہلی مسلمان خاتون بن جائیں گی۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے بھی کچھ خواتین حجاب پہن کر مقابلے میں شریک ہوچکی ہیں.لیکن سارہ پہلی خاتون ہوں گی جو مس انگلینڈ کے فائنل میں حجاب پہنیں گی۔مس انگلینڈ مقابلے کا فائنل 4 ستمبر کو نوٹنگم شائر کے کیلہم ہال میں منعقد ہوگا۔سارا افتخار اس سے قبل مس ہڈرس فیلڈ اور یارک شائر مس پاپولیریٹی راؤنڈ جیت چکی ہیں.اس مقابلے کی فاتح چین میں ہونے والے مس ورلڈ 2018 مقابلے میں حصہ لیں گی۔سارہ افتخار قانون کی طالبہ ہیں جو اس سے قبل مس ہڈرس فیلڈ اور یارک شائر مس پاپولیریٹی راؤنڈ جیت چکی ہیں۔رواں برس جولائی میں سارا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا، 'میں بیان نہیں کرسکتی کہ مس انگلینڈ 2018 کی فائنلسٹ کے طور پر اپنے نام کا اعلان سننا کتنا اچھا لگ رہا ہے۔'
ان کا کہنا ہے، 'وزن، نسل اور رنگ کی تمیز کے بغیر ہر کوئی اپنے مخصوص انداز میں خوبصورت ہے۔'