ہنڈراس نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتی و تجارتی سنٹر کھول دیا:قطر کی مخالفت

تل ابیب (نیٹ نیوز) اسرائیل میں سترہ ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے صرف دو ہفتے قبل ہنڈراس نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا ایک سفارتی مرکز کھول دیا ہے۔ قطر نے مخالفت کر دی۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کی صدارت ہنڈراس کے صدر خوآن اورلانڈو ہیرنانڈیس نے کی۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو بھی موجود تھے۔ صدر ہیرنانڈیس نے کہا کہ بیت المقدس میں سفارتی مرکز کے کھولے جانے کا مقصد اسرائیل میں ان کے ملک کے سفارت خانے میں توسیع کرنا ہے، جو ابھی تک تل ابیب میں قائم ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ خود ان کے لیے ہنڈراس کے اس سفارتی اقدام کا مقصد بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنا ہے، آج تاریخی دن ہے۔ اس سال مئی میں امریکہ نے بھی اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن