بھارت کسی باشندے کو شہریت سے محروم نہ کرے: یو این ادارہ مہاجرین کی وارننگ

اسلام آباد (جاوید صدیق) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی بھارتی شہری کو شہریت سے محروم کرنے سے باز رہے۔ جنیوا میں اتوار کی رات گئے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر میلیپو گرائزن نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے حال ہی میں تقریباً بیس لاکھ شہریوں کو بھارتی شہریت سے محروم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے عالمی سطح پر ان کوششوں کو سخت نقصان پہنچے گا جو لوگوں کو بے وطن کرنے اور شہریت سے محروم کے خلاف جاری ہیں۔ نمائندہ نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی کوششوں کا ساتھ دینا چاہیے اور لوگوں کو شہریت سے محروم کرنے سے باز رہنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...