سیالکوٹ (نامہ نگار) مقبوضہ کشمیر کے علاقہ میں بگلیہار ڈیم میں پانی روکے جانے کی وجہ سے دریائے چناب میں ھیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 57ہزار ایک سواٹھاون کیوسک رہ گئی۔ دریائے چناب کے پانی کی آمد کی کمی کی وجہ سے دریائے چناب کا ایک بہت بڑا حصہ خشک ہو گیا۔ مقبوضہ جموں سے آکر ہیڈمرالہ کے قریب دریائے چناب میں شامل ہونے والے دودیگر دریائوںدریائے مناور توی کے تین ہزار چھ سو چوراسی کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کے پانچ ہزار پانچ سو چونسٹھ کیوسک پانی کی وجہ سے دریائے چناب کی ہیڈمرالہ کے مقام پانی کی آمد 66 ہزار تین سو چھپن کیوسک رہی۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق ھیڈمرالہ سے نکلنے والی نہراپرچناب میں پانی کا بہائوتیرہ ہزار چار سو پچاس کیوسک اور نہر مرالہ راوی لنک میں پانی کا بہائو اٹھارہ ہزار کیوسک رہا۔