54واں یوم دفاع و شہداء پاکستان 6ستمبرکوروایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا

Sep 03, 2019

جہانیاں(آن لائن)ملک بھر میں54واں یوم دفاع و شہداء پاکستان 6ستمبرکوروایتی جوش و خروش سے منایا جائے گااس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میںمختلف تقریبات کا اہتمام کی جائے گا پوری قوم اس دن کو اس عزم کی تجدید کے ساتھ مناتی ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔6ستمبر یوم دفاع کو وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں 21،21توپوں کی سلامی دی جائے گی صبح کا آغاز ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد پاک فوج کے یونٹس،بحریہ کی تنصیبات اور فضائیہ کے بیسز میں نماز فجر کے بعد شہداء کیلئے قرآن خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائوں سے ہو گا جبکہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھانے تقاریب منعقد ہوں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی لاہور،سرگودھا اور سیالکوٹ میں ہلال استقلال لہرائے جائیں گے۔یوم دفاع کے حوالے سے اخبارات خصوصی سپلیمنٹ شائع کریں گے اور65ء کی جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا،ملتان سمیت مختلف شہروں میں شہریوں کی دلچسپی کیلئے فوجی ساز و سامان کی نمائش بھی کی جائے گی۔

مزیدخبریں