مظفرآ باد(نمائندہ خصوصی)پاکستان کی کرکٹ ٹیم چھ ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد پہنچے گی، مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کھیلا جائے گا، پاکستان کے سابق کرکٹر بھی مظفرآباد آئیں گے قومی ٹیم کے کھلاڑی اور سابق کھلاڑیوں کا آپس میں ٹی ٹونٹی نمائشی میچ کھیلا جائے گامیچ کی تیاریاں شروع، آزاد کشمیر بھر سے کرکٹ شائقین مظفرآباد پہنچیں گے۔ قومی ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔کرکٹ ایسوسی ایشن مظفرآباد کی جانب سے انتظامات اور کھلاڑیوں کے استقبال کی تیاریاں شروع ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ک مظفرآباد کے صدر تنویر مغل کا چیئرمین پی سی بی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان، اور ذاکر خان کا آزاد کشمیر میں کرکٹ کے فروغ کے لیئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین۔ مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر تنویر مغل نے کہا کہ چھ ستمبر کو مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیئے قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑی مظفرآباد آئیں گے