لاہور(وقائع نگار خصوصی)چائینیز باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیوں کے اسکینڈل میںایف آئی نے تفتیش مکمل کر کے چالان متعلقہ ٹرائل کورٹ میں جمع کرا دیا۔ ایف آئی اے کی طرف سے پیش کئے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ چائنیز ملزمان انسانی سمگلنگ کے گھنائونے جرم میں ملوث ہیں۔ چائینیز باشندے پاکستانی ایجنٹس کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادی کرتے۔غریب گھرانوں کی لڑکیوں کے والدین کو بھاری رقوم دے کر لڑکیوں کو چائنہ بھیجا جاتا ہے۔ پاکستانی لڑکیوں سے چائنہ میں غیر اخلاقی کام کرائے جاتے ہیں۔ملک بھر میں نیٹ ورک کے ذریعے انسانی سمگلنگ کا کام کیا جاتا رہا ہے۔