نظام اسلام کے نفاذ بغیرمستحکم ریاست بنناممکن نہیں:امیر حافظ عاکف سعید

Sep 03, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر تب آزاد ہوگا جب ہم اللہ سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کریں گے اور ملک میں اسلام کو نافذ کریں گے ۔ بصورتِ دیگر پاکستان ایک توانا اور مستحکم ریاست نہیں بن سکے گا اس لیے کہ مسلمانوں کے لیے اللہ کی سنت یہ ہے کہ اللہ ان کی تب مدد کرتا ہے جب وہ اللہ کے دین کے مدد گار بن جاتے ہیں ۔ لہٰذا گر پاکستان حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بن جائے تو نہ صرف مقبوضہ کشمیر پاکستان بنے گا بلکہ پورے بھارت میں کئی اور پاکستان بن جائیں گے۔

مزیدخبریں