ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش کی حکومت نے کاکس بازار میں واقع روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں کام کرنے والی 41 غیر سرکاری تنظیموں کے بدعنوانی میں ملوث ہونے کی وجہ سے کام سے روک دیا ہے۔بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدلمومن کے مطابق یہ 41 غیر سرکاری تنظیمیں روہنگیا بحران شروع ہونے کے وقت سے ہی کیمپوں میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔انہوں نے سلہٹ میں ایک تقریب میں کہا کہ ان غیر سرکاری تنظیموں کے خلاف قانونی کاموں کی وجہ سے انہیں کام سے روک دیا گیا ہے۔