مختلف وزراتوں‘ ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 51 ارب روپے جاری

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک51 ارب 11کروڑ6 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں،حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کیلئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سکیورٹی میں اضافے کے لئے 26 ارب 78 کروڑ، ایراء کے لئے50 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 2 ارب 88 کروڑ50 لاکھ ، اے جے کے بلاک کے لئے4 ارب66 کروڑ، این ایچ اے کے لئے2 ارب 69 کروڑ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے 5 لاکھ، سپارکو کے لئے36 کروڑ58 لاکھ ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے16کروڑ13 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئے19 کروڑ81 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے ایک ارب38کروڑ44 لاکھ ، پلاننگ کمیشن کے لئے4کروڑ 57 لاکھ ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے6 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے4 ارب27 کروڑ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے2 کروڑ28 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے86کروڑ54 لاکھ ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے30کروڑ79 لاکھ،داخلہ ڈویژن کے لئے ایک ارب 8 کرور 77 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 14کروڑ41 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے7کروڑ61 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے ایک کروڑ35 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 4ارب 44 کروڑ71 لاکھ ،سرمایہ کاری بورڈ کے لئے2کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 5کروڑ 27 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن