فخر امام سے الطاف بٹ کی قیادت میں حریت رہنمائوں کی ملاقات

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے الطاف بٹ کی قیادت میں حریت رہنمائوں نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید فخر امام نے کہا کہ کشمیری گزشتہ 28 روز سے عذاب سے گزر رہے ہیں۔ 6 سال سے زائد عمر کے بچوں کو اٹھا کر کیمپوں میں منتقل کیا جارہا ہے کشمیری نوجوانوں کے جذبے کو دبانے کیلئے فوجی کیمپوں میں منتقل کیا جارہا ہے ۔چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا دنیا میں کوئی ایسی جیل نہیں ہوگی جہاں 80 لاکھ لوگ محصور ہیں۔انہوں نے کہا کمیٹی ہماری قیادت یو این کے پانچ مستقل ممبران کے ساتھ رابطے میں ہے ۔وزیراعظم اور وزیر خارجہ انہیں آگاہ کر رہے ہیں کہ یہ اقدامات انسانیت کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہیومن رائٹس کمیشن کے اجلاس میں جارہے ہی مودی حکومت نے خطرناک ترین منصوبہ بنایا ہے۔انہوںنے کہا مودی جنوبی ایشیا کو مکمل طور غیر مستحکم کرنا چاہ رہے ہیںوہ ہندوتا کا فلسفہ پورے بھارت پر لاگو کرنا چاہتا ہے۔حریت رہنماء الطاف بٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ کہیں بھی جنگی حالات ہوں تو ریڈ کراس کو رسائی دی جاتی ہے۔ لوگ کھانے پینے کا سامان اور ادویات ریڈ کراس کو بھیجیں۔ یہ سامان مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو بھیجا جائیگا۔ ریڈ کراس امدادی سامان مقبوضہ کشمیر بھیجنے پر مجبور ہو جائے گااس پر دبائو آجائے گا کہ وہ سامان مقبوضہ کشمیر بھیجے ڈھیر لگا دیا، الطاف بٹ نے کہا اگر ہندوستان اگر ریڈ کراس کو اجازت نہیں دے گا تو اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن