ہنڈراس کا سفارتخانہ القدس منتقل ہونا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے: قطر

Sep 03, 2019

دوحہ (اے پی پی) لاطینی امریکی ملک ہنڈراس کی جانب سے اسرائیل میں قائم سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قطرنے ہنڈراس کی سفارت خانے کی القدس میں منتقلی کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہنڈوراس کا تل ابیب سے سفارت خانہ القدس منتقل کرنا عالمی اجماع اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔قطری خبر رساں ایجنسی قنا کے مطابق دوحہ حکومت نے ہنڈوراس کے سفارت خانے کی تل ابیب سے القدس منتقلی کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی توہین اور خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنڈراس کا اقدام بین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی اور دیگر عالمی اداروں کی قراردادوں کی توہین ہے۔

مزیدخبریں