لندن (سپورٹس ڈیسک) ایورٹن نے پریمیئر فٹ بال لیگ کے ایک میچ میں وولور ہیمپٹن کو شکست دے دی، آرسنل اور ٹوٹنہام ہوٹسپر کا میچ برابر رہا۔ تفصیلات کے مطابق لیور پول سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایورٹن نے وولور ہیمپٹن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے رچرڈسن نے دو جبکہ ایلیکس لوبی نے ایک گول سکور کیا۔ وولور ہیمپٹن کی طرف سے رومین اور رول جمنیز نے گول کئے۔ ایمرٹ سٹیڈیم، لندن میں آرسنل اور ٹوٹنہام کے مابین کھیلا گیا دوسرا میچ 2-2 گول سے برابر ی پر ختم ہوگیا۔ آرسنل کی طرف سے الیگزینڈر اور پیری ایمرک جبکہ ہوٹسپر کی جانب سے ہیری کین اور کرسٹن ایرک سن نے گول کئے۔