اسلام آباد (اے پی پی) اداکار فیضان خواجہ نے انکشاف کیا کہ ان کے والد ہدایت کار خوا جہ را شد نے شوبز میں آنے پر کوئی مدد نہیں کی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے اداکاری کو بطور پیشہ اپنانے میں ان کی کوئی مد د نہیں کی کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر خود کو منوائوں۔ انہوں نے ہدایت کاری کی تعلیم انڈیا سے حاصل کی ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت موڈی انسان ہیں اور بہت کم لوگوں سے گھلتے ملتے ہیں۔