پشاور (آن لائن)27ویں سپیشل پرسن کے قومی گیمز کے اتھلیٹکس کی مختلف کٹیگریزکے مقابلے ایبٹ آباد میں اختتام پذیر ہوگئے،مجموعی طور پر پشاور نے پہلی پوزیشن حاصل کی،جبکہ اتھلیٹکس کے مختلف ایونٹس میں چترال،صوابی،ملتان،لاہور،اور قبائلی اضلاع خیبر اور باجوڑکے کھلاڑیوں نے سونے کے تمغے اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ڈائریکٹریٹ سپورٹس خیبر پختونخواکے زیر اہتمام ایبٹ آباد میں ہونیوالے اتھلٹیکس کے شاٹ پٹ ویل چیئرمیں ایس ایل ایف پشاور کے طارق نے سونے پشاور ہی کے فیصل خان نے چاندی اور دیر اپر کے ناصرکانسی کا تمغہ جیتا۔