آسٹریلیا میںطیارہ اڑا نے کی تربیت حاصل کرنے والے ایک طالب علم کو طیارہ کا کنٹرول اس وقت سنبھالنا پڑا جب اس کا انسٹرکٹر پائلٹ بیہوش ہوگیا۔ طالب علم نے ایئر کنٹرول سے رابطے کے بعد طیارے کو کامیابی کے ساتھ ہوائی اڈے پر اتار لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی آسٹریلیا کے میکس سلویسٹر نے پرواز کے ایک گھنٹے کے بعد ہی گبِھرائی ہوئی آواز میں ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایک پیغام بھیجا کہ ان کے انسٹرکٹر بیہوش ہوگئے ہیں جس کے بعد پرتھ کے ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاور نے انہیں طیارے کو زمین پر اتارنے کے لئے رہنمائی فراہم کی۔