وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں باہمی امور پر گفتگو اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گفتگو میں سعودی ولی عہد سے کشمیر کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا، کشمیر کی تازہ صورتحال سے متعلق ولی عہد محمد بن سلمان کو آگاہ کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان دو ہفتوں میں یہ تیسرا رابطہ ہے جس میں انہوں نے خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔