زرداری ‘ شہباز ملاقات سیاسی شعبدہ بازی کے سواکچھ نہیں:رانا اختر حسین

Sep 03, 2020

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اخترحسین نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور آصف زر داری کی ملاقات دورنگیلے فلم پارٹ ٹو ہے اور سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں ہے،یہ چلے ہوئے کارتوس اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے آپس میں مل رہے ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ ماضی میں شوبازشریف آصف زردار ی کو لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر گھسیٹنے اور ان کا پیٹ پھاڑ کر کرپشن کا پیسہ نکالنے کے بلند بانگ دعوے کیا کرتے تھے اور آج وہ زردار ی کو کس منہ سے مل رہے ہیں؟، انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے چالیس سالوں سے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے اورآج ان کا گٹھ جوڑ کھل کر عوام کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں