رائیونڈ (نامہ نگار) رائیونڈ سٹی فیڈر سے شہر اور گردونواح کے علاقوں کو بجلی کی فراہمی کے دوران گرمیوں میں بجلی کے زیادہ استعمال کے باعث اچانک فیڈرز ٹرپ کر جاتے تھے جس سے صارفین کی گھریلو بجلی کی اشیاء خراب ہونے کی شکایات عام تھیں ایکسئین لیسکو رائیونڈ ڈویژن رانا عابد دلشاد نے ان شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ایک الگ فیڈر کا پیپرر ورک مکمل کیا واپڈا کے اعلیٰ حکام سے منظوری کے بعد لائینں بچھانے کا کام شروع کردیا جو چند ہفتوں تک مکمل کردیا جائے گا ۔
رائیونڈ :بجلی کی خرابی کی شکایات کے پیش نظرایکسئین لیسکو نے الگ فیڈرپیپرورک مکمل کر لیا
Sep 03, 2020