گجرات: چوہدری عدیل کا دورہ یورپ کے بعد اجلاس، اوورسیز  مسائل حل کرنے کیلئے اہم فیصلے

مانچسٹر( عارف پندھیر) ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کے تبادلے کے بعد، چارج چھوڑنے سے پہلے چیئرمین اوپی سی چوہدری عدیل ارشد یورپ کے دورہ کے بعد وطن واپسی پر ضلع گجرات کے تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کیلئے او پی سی کی میٹنگ میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں اوورسیز پاکستانیز کمشن کے چیئرمین چوہدری عدیل ارشد کی زیر صدارت اجلاس ڈی سی کمپلیکس میں ہوا جس میں ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد، اے سی گجرات محمد جمیل اے سی کھاریاں فیصل عباس سمیت دیگر ممبروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے حکمت عملی تشکیل دی گئی اور پینڈنگ اوورسز درخواستوں کو فوری نمٹانے کے احکامات جاری کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...