افغانستان : 200 طالبان کی رہائی کے بدلے سپیشل فورس کے 6 مغوی آزاد

کابل میمنہ(شنہوا+نیٹ نیوز) افغان حکومت نے لویہ جرگہ کی منظوری کے بعد خطرناک مقدمات میں ملوث مزید 200 طالبان جنگجوؤں کو رہا کردیا،جواب میں طالبان نے بھی سپیشل فورس کے 6 مغوی اہلکاروں کوآزاد کردیا۔کابل حکومت کی اہم شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو فوری طور پر مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ جلد از جلد انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز کیا جا سکے۔افغان صوبہ فریاب میں طالبان کے اجتماع کی جگہ پر فضائی حملے میں 3 بدنام کمانڈر ملا صادق ، ملا بشیر اور فیض اللہ سمیت 37 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ یہ بات شمالی خطے میں فوج کے ترجمان محمد حنیف ریضائی نے گزشتہ روز بتائی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...