نیا بلدیاتی نظام حقیقی تبدیلی لائے گا:اعجازعالم آگسٹین

Sep 03, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار )صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہاہے کہ نیا بلدیاتی نظام حقیقی معنوں میں مثبت تبدیلی کا ضامن ہوگا جبکہ مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندگان کو بھی اپنے علاقوں میں اکثریت کی بناء پر مقامی حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دینے کا موقع مل سکے گا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے لاہور کے بلدیاتی رہنماؤں کے ساتھ دو روزہ اورینٹیشن ورکشاپ ’’ سیاسی عمل میں خواتین، نوجوانوں اور مذہبی اقلیتوں کو یکساں نمائندگی سے با اختیار بنانا‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 

مزیدخبریں