’’فرقوں میں تقسیم ہو کر ہماری یکجہتی کو نقصان پہنچا ہے‘‘ مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد

Sep 03, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع مسجد محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقوں میں تقسیم ہو کر ہماری وحدت اور یکجہتی کو نقصان پہنچا ہے اور غیرمسلموں نے اسی کمزوری کو ہمارے خلاف استعمال کرتے اور فائدہ اٹھاتے ہیں ان کا طریقہ کار ہی یہ ہے کہ ان کے باہمی اختلافات کو ہوا دے کر ان کے اتحاد کو پارہ پارہ کیا جائے۔ ہمارے دین کی سچائی اور حقانیت ان کو بری طرح کھٹک رہی ہے۔ ڈائیلاگ کے میدان میں وہ ہمیں کسی طرح باطل ثابت نہیں کر سکتے لیکن ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ان کے پاس صرف یہی ایک راستہ ہے اور اس پر وہ اپنی تمام قوتیں صرف کرنے میں لگے ہیں۔

مزیدخبریں