پیپلزپارٹی قوم کو کرپشن کا حساب دے:زرقا تیمور

Sep 03, 2020

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی قوم کو اپنی کرپشن کا حساب دیں، کرپٹ اپوزیشن حکومت گرانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ،کرپٹ اپوزیشن کا وطیرہ منفی سیاست ہے ، پی ٹی آئی عوام کی طاقت سے ملکر سازشی ٹولے کی منفی سیاست کو ہمیشہ کے لئے ناکام بنا دے گی، پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں ترقی اور حوشحالی کے لئے پُرعزم ہے ، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درباریوں کو جھوٹ بولنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنی لوٹ مار کو بچانے کے لئے این آر او چاہتیں ہیں، وزیراعظم عمران خان کرپٹ مافیا کو این آر او نہیں دیںگے چاہے وہ جتنا مرضی جھوٹااور منفی پروپیگنڈا کر لیں۔

مزیدخبریں