لاہور (لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا ہے کہ بیورو کی خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے حکومتی پابندیاں اٹھا کرجلد تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ مقیم بچوں کو ضروریات وسہولیات کی فراہمی کے عمل کو آسان تر بنایا جاسکے۔ انہوںنے یہ مطالبہ گزشتہ روز بیورو کے انتظامی معاملات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر عثمان بزدار برائے اکنامک اینڈ ڈویلپمنٹ افیئرز سلمان شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبر پی اینڈ ڈی محمد اختر، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم سلمان غنی، ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ ہوم، ڈائریکٹر ایڈمن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور دیگر کی شرکت۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بیورو کی ایک سالہ کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی خالی اسامیاں جلد پُر کی جائینگی:سارہ احمد
Sep 03, 2020