اسلام آباد ہائیکورٹ میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت آج‘  بھارت وکیل مقرر نہ کر سکا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کلبھوشن یادیوکے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج سماعت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے وکیل مقررکرنے سے متعلق تاحال پاکستان کو آگاہ نہیں کیا۔ اسلام آباد  ہائی کورٹ کے حکم پر بھارتی ہائی کمیشن کو مراسلہ بھجوایا جا چکا ہے۔ پاکستانی عدالت میں بھارتی وکیل پیش نہیں ہو سکتا۔ کلبھوشن کی اپیل کے معاملے پر پاکستانی وکیل عدالت میں پیش ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن