پیپلزپارٹی ‘ ن لیگ کے درباریوں کی کانفرنس جھوٹ کا پلندہ:اعجازچودھری

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میں چیئرمین یوٹیلٹی سٹور کارپویشن ذوالقرنین علی خان نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،علاوہ ازیں اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درباریوں اور مداریوں کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، ملکی کی تباہی و بربادی کرنے والے ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہوئے بھی انہیں شرم نہیں آتی، کراچی کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار زرداری اور شریف خاندان ہیں، ماضی میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ قوم کے ساتھ ٹوپی ڈرامہ کرتی رہیں وہ اپنے ذاتی مفاد اور چوری بچانے کے لئے اکٹھے ہوگئے ہیں، قوم اب ان سیاسی اداکاروں کو اچھی طرح پہچان چکی ہے۔ ان خیالات اظہار اعجازاحمدچوہدری نے ضلعی صدر قصور ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، ضلعی صدور نارووال طارق انیس چوہدری، ناصر چیمہ، چوہدری یوسف‘ ملک فضل حسین سمیت دیگر پارٹی وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ اپنی اپنی کرپٹ قیادتوں کو بچانے کے لئے ہے،ٹی ٹی شریف بھڑکیں لگاتے تھے کہ زرداری کو لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر گھسیٹوں گا آج صرف اپنی اور اپنے خاندان کی چوری کو بچانے کے لئے ایک دفعہ پھر انہوں نے زرداری کو اپنے گلے لگا لیا۔ 

ای پیپر دی نیشن