مکہ مکرمہ (ممتاز احمد بڈانی) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل آج بعد نماز فجر غسل کعبہ کی رسم ادا کریں گے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی غسل کعبہ کی رسم عرق گلاب اور معطر آب زمزم سے انجام دی جائے گی۔ مسجد الحرام و مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ شاہ سلمان نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیرکی پابندی کرتے ہوئے غسل کعبہ کی رسم ادا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ غسل کعبہ کی رسم پہلے سال میں دو مرتبہ یکم شعبان کو اور محرم میں ادا کی جاتی تھی۔ اب ایک مرتبہ 15محرم کو ادا کی جاتی ہے۔
گورنر مکہ آج عرق گلاب‘ معطر آب زمزم سے غسل کعبہ کی رسم ادا کریں گے
Sep 03, 2020