پرویزالٰہی نے واجد بھٹی کو تحصیل ناظم پھالیہ کیلئے پارٹی  امیدوار قرار دیدیا

لاہور (نیوز رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے منڈی بہائو الدین سے احمد خان بھٹی مرحوم کے صاحبزادے ساجد احمد خان بھٹی ایم پی اے نے اپنے بھائی واجد بھٹی کے ہمراہ اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے احمد خان بھٹی مرحوم کی پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے صاحبزادے واجد بھٹی کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تحصیل پھالیہ کے ناظم کا امیدوار قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی جانب سے واجد بھٹی تحصیل ناظم پھالیہ کے امیدوار ہوں گے اور انہیں ہدایت جاری کی کہ وہ ضلع میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے کام شروع کر دیں۔ اپنے والد احمد خان بھٹی کی طرح وہ بھی سماجی خدمات کے میدان میں اپنا نام پیدا کریں اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیں۔ واجد بھٹی نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا اپنے اوپر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرا خاندان ہمیشہ سے چودھری صاحبان کا مشکور ہے اور رہے گا۔ میں اپنے والد کی طرح عوامی خدمات کا مشن جاری رکھوں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...