چکوال(نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدا لستار عیسانی نے لطیفال کا دورہ کر کے 20 بستروں کے ہسپتال کی تعمیر کے لئے مجوزہ قطعہ اراضی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اے سی چکوال اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے قطعہ اراضی کے معائنہ کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی کہ لطیفال ہسپتال کے میگا پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے فزیبلٹی رپورٹ جلد از جلد تیار کرا کے حکومت پنجاب کو منظوری کے لئے بھجوائی جائے تاکہ شعبہ صحت کے اس اہم میگا پراجیکٹ پر عملدرآمد کے لئے حکومت کی طرف سے فنڈز کے اجرائسمیت تمام تر انتظامات مکمل کر کے تعمیراتی کام کا آغاز کیا جا سکے۔