گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹر امتحانات کے نتائج اور طلبہ کی پروموشن کیلئے سفارشات تیار کرلیں۔ سپیشل امتحان صرف انٹر پارٹ ٹو کے طلبہ کا ہوگاحکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن کے بعد رزلٹ کا اعلان کیاجائیگا۔ کرونا وائرس کی وجہ سے نہم اور انٹر پارٹ ون کا امتحان نہ دینے والے طلبہ 2021 میں پاٹ ٹو کا امتحان دیں گے انٹر پارٹ ٹو کے طلبہ کو پارٹ ون کے مساوی مارکس ملیں گے جو طلبہ انٹرپارٹ ون پاس کر چکے ہیں۔