لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے شہباز شریف کی ملاقات سے حکمرانوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ ملاقات میں جمہوریت اور ملک کے لئے نیک شگون ہے اس طرح کی ملاقاتیں سیاسی ماحول کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں۔ حکمران فاشسٹ ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ مخالفین کی آواز دبانے کیلئے یکطرفہ قانون سازی ملک میں جمہوری گنجائش کو مزید کم کر دیگی۔ حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اگر سرکاری بل بلڈوز کرنے کی کوشش کی تو یہ بدقسمتی ہوگی۔ قمر زمان کائرہ پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب لاہور میں پارٹی وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر چودھری منظور احمد، چودھری اسلم گل، ملک عثمان، حاجی عزیز الرحمان، اسرار بٹ، زاہد، ذوالفقار اور دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔
شہباز، بلاول ملاقات سے حکمرانوں میں ہلچل مچی ہے: قمر کائرہ
Sep 03, 2020