اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان لڑکی نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ چک نمبر 24/4Lاوکاڑہ کی رہائشی نوجوان لڑکی ارم بی بی نے گھر یلو رنجش پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں اور ہسپتال میں جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔