ٹیکس کلچر کا فروغ، ایف بی آر، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے درمیان ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ وزارت وفاقی تعلیم وپروفیشنل ٹریننگ میں ہونے والی اس تقریب میں وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود ، چیئر مین ایف بی آر اور سیکریٹری ریونیو ڈو یثرن محمد جاوید غنی، پارلیمانی سیکریٹری برائے وزارت وفاقی تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ وجیجہ اکرم، سیکریٹری وفاقی تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ فرح حامد خان، ممبر فیٹ ایف بی آر بختیار محمد اور ایڈیشنل سیکریٹری وزارت وفاقی تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ محی الدین وانی نے شرکت کی۔ فیڈرل ڈاuریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی طرف سے ڈایئریکٹر جنرل ایف ڈی ای ضیاء بتول اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے چیف فیٹ عائشہ فاروق نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت ایف بی آر وفاقی درس گاہوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے لئے ٹیکس کلچر اور ٹیکس آگاہی  کو فروغ دینے کے لئے ٹریننگ سیشنز کا انعقا د کرے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن