مٹھن کوٹ (نامہ نگار) ضلع راجن پور میں لوگوں کو علاج و معالجہ کی فوری فراہمی کے لئے کئی مثبت اقدامات کئے گئے ہیں جن میں ایک سو سے زائد نئے ڈاکٹرز کی تقرری ہسپتالوں ،رورل ہیلتھ سنٹرزاور بنیادی ہیلتھ سنٹرز کو ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی کے علاوہ دور دراز علاقوں میں علاج کے لئے جدید مشینری بھی فراہم کر دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر محبت علی چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا مٹھن کوٹ، فاضل پور اور داجل کے ہسپتالوں کو رول ہیلتھ سنٹر سے پروموٹ کر کے ان کو ٹی ایچ کیو کا درجہ دیا جا رہا ہے جس کے لئے صوبائی حکومت نے محکمہ ہیلتھ کے ذریعے سمری طلب کر لی ہے اسی طرح بنگلہ اچھا، سونمیانی، مرغائی، ونگ کے بنیادی ہیلتھ سنٹرز کو رورل ہیلتھ سنٹر کا درجہ دیا جا رہا ہے۔
ضلع راجن پور کے عوام کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے مثبت اقدامات کئے ہیں : سی ای او
Sep 03, 2020