اوسلو (اے پی پی) ناروے کی پارلیمان پر گزشتہ چند روز میں سائبر حملہ کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی اور کاؤنٹر انٹیلی جنس ایجنسی نے اس سائبر حملے کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ متعدد منتخب ارکان اورملازمین کے ای میل اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ہیں۔ پارلیمان نے بیان میں بتایا کہ ہمارا تجزیہ یہ ہے کہ بھاری مقدار میں ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر لیا گیا ہے۔