ایس ای سی پی کی اینٹی منی  لانڈرنگ اور ٹیررزم فنانسنگ  کے موضوع پر آگہی ورکشاپ 

Sep 03, 2020

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے  مالیاتی  اور کارپوریٹ اداروں میں  اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیررزم فنانسنگ  کی روک تھام کے ریگولیٹری فریم ورک بارے آگہی میں اضافے کے لئے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی) کے تعاون سے آن لائن ورکشاپس منعقد کیں ۔آن لائن سیمینارز میں ایم ایل / ٹی ایف کے لئے رسک کے جائزہ، دہشت گردی کی مالی اعانت کے قوانین کی خلاف ورزی پر / ٹارگیڈڈ (عائد کردہ) مالی پابندیاں اور خصوصی طور پر ایف اے ٹی ایف کی  شفافیت سے متعلق سفارشات کے حوالے سے کمپنیز ایکٹ، 2017 اور لمیٹڈ لائبیلیٹی پارٹنر شپ ایکٹ 2017میں کی گئی ترمیم اور حتمی فائدہ مند ملکیت کے بارے میں بتایا گیا۔ایس ای سی پی کی جانب سے منعقد کئے گئے یہ سیشن ، مالیاتی  شعبے میں اے ایم ایل/سی ایف ٹی کے قوانین کے بارے میںآگہی بڑھانے کے پروگرام کا حصہ ہیں۔ ایس ای سی پی کے زیر انتظام کارپوریٹ اور مالیاتی شعبے سے 500 سے زائد پیشہ ور افراد (بین الاقوامی سکیورٹیز اور اجناس مارکیٹوں، انشورنس / تکافل کمپنیز، غیر بینکاری مالیاتی کمپنیز) نے منعقد کی گئی چھ ورکشاپوں میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ دیگر مالیاتی اداروں جیسے کہ بینکوں، سی ڈی این ایس، پاکستان پوسٹ کے حکام نے ایس ای سی پی کے الٹی میٹ بینفشل اونرشپ رجیم بارے منعقدہ ورکشاپوں میں شامل ہوئے۔ 

مزیدخبریں