روسی اپوزیشن لیڈر ناوالنی کو قتل کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے، جرمن چانسلر

جرمنی کی چانسلر اینجیلا مرکل نے کہا کہ روس کے بڑے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو کیمیائی اعصابی ایجنٹ سے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔چانسلر مرکل نے کہا کہ روسی سفیر کو اس بات سے آگاہ کردیا گیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ روسی حکومت صدر پیوٹن کے مخالف کو زہر سے ہلاک کیے جانے کی اس کوشش کے بارے میں اپنا موقف واضح کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ممالک کو بھی نتائج سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ روسی موقف سامنے آنے پر مشترکہ اور مناسب ردعمل دیا جائے گا۔اینجلا مرکل کا کہنا تھا کہ الیکسی ناوالنی کو خاموش کرنیکی کوشش کی گئی جس کی وہ سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہیں۔یادرہے کہ الیکسی ناوالنی برلن میں زیر علاج ہیں، انہیں جس زہریلے کیمیکل سے نشانہ بنایا گیا وہ نووی چوک گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔ اسی کیمیکل سے روس کے سابق جاسوس سرگئی اسکرپل اور اسکی بیٹی یولیا کو بھی نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن