سعودی عرب کے مقدس شہر میں مسجد الحرام کی انتظامیہ کے ماتحت ماحولیاتی تحفظ اور وباوں کی انسداد کے ادارے نے خانہ کعبہ کی سیڑھی، مطاف کے صحن اور غلاف کعبہ کی سینیٹائزنگ کا عمل تیز کردیا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ کے ماتحت ماحولیاتی تحفظ اور وباوں کے انسداد کے ادارےکا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کی سیڑھی، مطاف کے صحن اور غلاف کعبہ کی سینیٹائزنگ جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے24 گھنٹے جاری رہتی ہے اور یہ کام تربیت یافتہ فیلڈ ٹیموں اور ماہرین کی نگرانی میں کیا جاتا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق زائرین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مسجد الحرام کے ایک ایک حصے کی سینیٹائزنگ کے لیے اعلٰی درجے کی جراثیم کش ادویہ حاصل کی گئی ہیں۔ سینیٹائزنگ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔