بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹر اکاﺅنٹ ہیک کر لیا گیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر کی انتظامیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیکنگ کے بعد مودی کے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے کرپٹو کرنسی میں عطیات کی اپیل کی گئی تاہم بعد میں اس پوسٹ کو ہٹا دیا گیا۔ ٹویٹر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم کا اکاﺅنٹ ہیک ہونے سے آگاہ ہیں اور اس کو بحال کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہو سکا کہ اس واقعہ میں بھارتی وزیر اعظم کے اکاﺅنٹ کے علاوہ بھی کوئی ٹویٹراکاﺅنٹ متاثر ہوا ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں سابق امریکی صدر براک اوباما، مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس اور امریک ارب پتی ایلن مسک کے ٹویٹر اکاﺅنٹ بھی ہیک کئے جا چکے ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹر اکاﺅنٹ ہیک کر لیا گیا
Sep 03, 2020 | 12:40