لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی 19گاڑیاں دو سالوں میں ساڑھے چار کروڑ کا تیل کھا گئی،19گاڑیوں کی ریپئرنگ اور مینٹیننس پر 70لاکھ خر چ ہوئے ،محکمہ ہائیرایجوکیشن نے لیگی رکن حنا پرویز بٹ کے مطالبے پرپنجاب اسمبلی میں رپورٹ جمع کردی۔رپورٹ کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے پاس 19مختلف گاڑیاں ہیں۔مالی سال 2017-18کے دوران پیٹرول کی مد میں تین کروڑ خرچ ہوئے۔مالی سال 2018-19میں پیٹرول کی مد میں ایک کروڑ پچاس لاکھ خر چ ہوئے۔مالی سال 2017-18کے دوران گاڑیوں کی ریپیئرنگ اور مینٹیننس پر چالیس لاکھ خرچ ہوئے۔مالی سال 2018-19میں گاڑیوں کی ریپیئرنگ پرتیس لاکھ خرچ ہوئے ۔
لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی 19گاڑیاں دو سالوں میں ساڑھے چار کروڑ کا تیل کھا گئی : ہائیرایجوکیشن نے پنجاب اسمبلی میں رپورٹ جمع کردی
Sep 03, 2020 | 19:18