پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلاجدید میری ٹائم پٹرول جیٹ طیارہ شامل

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید میری ٹائم پٹرول جیٹ ایئر کرافٹ شامل کرلیا گیا، نیول چیف نے کہا پاک بحریہ محفوظ بحری ماحول اورملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کیلیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئر کرافٹ کی شمولیت کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، تقریب میں پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید میری ٹائم پٹرول جیٹ ایئرکرافٹ شامل کرلیا گیا۔اس موقع پرامیرالبحرایڈمرل محمدامجدخان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ حربی آلات کوجدید تر بنانے کے لیے پر عزم ہے، پاک بحریہ محفوظ بحری ماحول اورملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کیلئے تیار ہے۔ترجمان نے کہا کہ شامل کیا گیاجہاز برازیل کاتیار کردہ دہرے انجن والا ایمبریئرجیٹ ایئرکرافٹ ہے، اس نوع کے جہازدنیا بھرمیں فضائی آپریشنز کیلئے استعمال کییجا رہے ہیں ، پاک بحریہ مستقبل میں اس نوع کے مزید2جہاز فضائی بیڑے میں شامل کرے گی۔تقریب کے آغاز سے قبل نیول چیف نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

ای پیپر دی نیشن