لاہور (نامہ نگار) گجر پورہ میں دو خواتین سے اجتماعی زیادتی کا کیس نیا رخ اختیار کر گیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دونوں لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے دوران مزاحمت ثابت نہیں ہو سکی ہے۔ جبکہ زیرحراست فیکٹری مالک کے مطابق خواتین کو اغواء نہیں کیا تھا بلکہ انہیں ان کی رضامندی سے پیسے دے کر پارٹی میں لے کر آئے تھے۔ دونوں لڑکیوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جینڈر کرائم سیل کو موصول ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ دونوں لڑکیوں سے زیادتی ہونا ثابت ہوگئی ہے، تاہم لڑکیوں نے دوران زیادتی کوئی مزاحمت نہیں کی۔ زیرحراست فیکٹری مالک کے مطابق اس کے دوست کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔ جس کی خوشی میں اس نے ہمیں پارٹی دی تھی۔ جینڈر کرائم سیل نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔