ریلوے نجکاری،15یونینوں کا گرنیڈ الائنس مظاہرے کرے گا

لاہور (میاں علی افضل سے) محکمہ ریلوے میں ٹرینوں کی نجکاری، سٹاف کی ڈائون سائزنگ اور بھاری معاوضوں پر مختلف  پسند افراد کی اہم سیٹوں پر مسلسل تعیناتیوں کے خلاف 15 مختلف ریلوے یونینزنے موجودہ ریلوے انتظامیہ کے خلاف مشترکہ احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ریلوے کی متعدد یونینز کی جانب سے آل پاکستان ریل مزدور گرینڈ الائنس کے نام سے مشترکہ طور پر بڑا گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو نجکاری کے خلاف کوششیں کریگا۔ اس حوالے سے ان یونینز کی روزانہ کی بنیاد میں میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے اور احتجاجی مظاہروں کا آغاز 15ستمبر سے کیا جائے گا جس میں ریلوے کی تمام ورکشاپوں اور دفاتر کے باہر انفرادی طور پر احتجاج کیا جائے گا۔ جبکہ اگلے مرحلے میں اجتماعی احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج کے حوالے سے ٹرینوں کی بندش سمیت مختلف فیصلے زیر غور ہیں۔ تاہم حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ آل پاکستان ریل مزدور گرینڈ الائنس کی صدارت کی ذمہ داری میاں محمود علی ننگیانہ کو دی گئی جبکہ گرینڈ الائنس کے جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری نسیم رانا کو دی گئی ہے جبکہ گرینڈ الائنس میں شامل دیگر تنظیموں میں ریلوے ورکرز یونین سی بی اے ورکشاپ  پاکستان ریلوے لیبر یونین  ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن (پہیہ گروپ ) ،پاکستان ریلوے انقلابی یونین اوپن لائن ورکشاپس  ریلوے محنت کش یونین اوپن لائن ورکشاپس ریلوے سپمارس یونین اوپن لائن آل پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ ایسوسی ایشن آل پاکستان ٹرین ڈرائیور ویلفئیر ایسوسی ایشن ، سپروائزر ایسوسی ایشن اوپن لائن آل پاکستان ریلوے گارڈ ایسوسی ایشن آل پاکستان سگنل سٹاف ایسوسی ایشن ،ڈپلومہ انجنئیر فیڈریشن  ٹی ایکس آر ویلگیئر یونیٹی  پاکستان ریلوے الیکٹرک سٹاف اتحاد کیرج اینڈ ویگن سٹاف ایسوسی ایشن سے آل پاکستان ایس ٹی ایسوسی ایشن سے آل پاکستان کمرشل سٹاف ایسوسی ایشن  کے قائدین کی زیر قیادت میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن