کروناوائرس 2023 تک امریکہ میں اموات کی تعداد  بڑھا دے گا،واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی حکومت کی نئی رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ نوول کروناوائرس کی عالمی وبا سے2023 تک ملک میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی وفاقی حکومت کو توقع ہے کہ ملک میں اموات کی شرح2021میں عالمی وبا سے قبل کی سطح سے15فیصد بڑھ جائے گی اور2023تک معمول کی سطح پر واپس نہیں آئے گی۔رپورٹ کے مطابق بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے امریکی مرکز کااندازہ ہے کہ یکم فروری 2020 کے بعد سے ملک میں اس وقت عام حالات میں اموات کے مقابلے میں 6لاکھ 13ہزار اور 7لاکھ83ہزار کے درمیان زیادہ اموات ہوئی ہیں،یہ اموات نوول کروناوائرس اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن